پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن 11 امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل

گلبرگہ 19 اپریل ( عزیز اللّٰہ سرمست) لوک سبھا انتخابات 2024 کیلئے حلقہ لوک سبھا گلبرگہ ( محفوظ) سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آج آخری دن 11 امیدواروں نے 12 پرچہ جات نامزدگی داخل کئے یہ بات ریٹرننگ آفیسر حلقہ لوک سبھا گلبرگہ ( محفوظ) فوزیہ ترنم نے بتائی حلقہ لوک سبھا گلبرگہ سے اب تک جملہ 23 امیدواروں نے 36 پرچہ جات نامزدگی داخل کئے ہیں 20 اپریل کو پرچہ جات نامزدگی کی جانچ مقرر ہے اور 22 اپریل کو پرچہ جات نامزدگی واپس لئے جاسکتے ہیں یعنی مقابلہ سے دستبرداری اختیار کی جاسکتی ہے 22 اپریل کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ انتخابی میدان میں کتنے امیدوار باقی رہتے ہیں 12 اپریل سے 19 اپریل تک حلقہ لوک سبھا گلبرگہ میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے جملہ 23 امیدواروں کے نام درج ذیل ہیں
1) رادھا کرشن دوڈمنی کانگریس
2) ڈاکٹر اومیش جادھو بی جے پی
3) تارا بائی بھوئی بھارتیہ جن سمراٹ پارٹی
4) شرن بسپا ملکاجپا سوشلسٹ یونیٹی سنٹر آف انڈیا کمیونسٹ


5) وجئے کمار بھیم شاہ پرہار جن شکتی پارٹی
6) ناگیندد ایچ ہنومنتپا اتم پرجاکیاپکشا
7) راجکمار گوپی ناتھ بھارتیہ بہوجن سماج کرانتی دل
8) وجئے جادھو گوند جادھو کے ای ایس پارٹی
9) وجئے گووند جادھو کرناٹک راشٹریہ سمیتی
10) شنکر لمباجی جادھو بھارتیہ پیوپلس پارٹی
11) شیو پتر مریپا راشٹریہ سماج پکشا
12) آنند سدنا آل انڈیا ہندو مہاسبھا
13) رمیش بھیم سنگھ آزاد
14) ششی دھر بسواراج آزاد
15) وجئے کمار بھیم شاہ آزاد
16) شرن بسپا پیرپا آزاد
17) شرنپا مرلنگپا آزاد
18) وینکٹیش راؤ امرت راؤ آزاد
19) رویندر کلیا سوامی آزاد
20) سندر راج میکھ راج آزاد
21) حسین اپا بنڈپا آزاد
22) کاشی ناتھ سائبنا آزاد
23) ویلاس ایم کنمسکر آزاد
ل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *