گلبرگہ 20اپریل: شہر گلبرگہ میں 16اور 17اپریل 2024کو حج تربیتی کیامپ منعقد کرنے کے 25 سال مکمل ہونے پرپھر ایک بار دو روزہ حج تربیتی کیامپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا گیا۔ آل انڈیا ملی کونسل و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کی جانب سے ذمہ داران و عہدہ داران حج تربیتی کیامپ کومغل گارڈن فنکشن ہال میں منعقدہ اس کیامپ کے موقع پر تہنیت پیش کرتے ہوئے اسناد سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل صدر نشین سیرت النبی ﷺاسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر نے اپنی تقریر میں سید اعجاز احمد صاحب KASآفیسر و نوڈل آفیسر حج تربیتی کیمپ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ 27برسوں سے عازمین حج کو تربیت دیتے آرہے ہیں۔ جس کے سبب عازمین حج کو کافی فائیدہ پہنچ رہا ہے اورزیادہ سے زیادہ معلومات حاصل ہورہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ سید اعجاز صاحب نہایت آسان زبان میں اور عام انداز میں عازمین حج کو تربیت دیتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل ن مزید کہا کہ جناب زین الدین صاحب مرحوم جو بانی ہیں اس مرکزی حض تربیتی کیامپ کے اور ان کے انتقال کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔میں پھر ایک بار مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پرانجنئیر محمد مشتاق احمد محمد عزیز الدین احمد، تجمل حسین، عبدالرحیم فرزند جناب زین الدین صاحب شیرینی فروش مرحوم، عبدالجبار قریشی، سید ذاکر حسین،احمدی بیگم، حسینہ بیگم، شکیلہ بیگم کو بھی انھوں نے تہنیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سند اعزاز پیش کی گئی۔اس کے علاوہ شہر گلبرگہ میں گزشتہ مسلسل 25برسوں سے عازمین حج کے لئے معلومات و ہدایات فراہم کرنے، درخواست فارم پر کروانے وغیرہ کے لئیمولانا ٰیحی، محمد رضی الدین، سید ریاض احمد اسسٹنٹ آفیسر، محمد محی الدین اور محمد اقبال کو بھی اس موقع پر ان کی خدمات کے لئے خراج تحسین و تہنیت پیش کرتے ہوئے انھیں اسناد بھی پیش کی گئیں۔اس موقع پر عازمین حج یادگیر اور ضلع گلبرگہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *