اسرائیل 57 اسلامی ممالک سے زیادہ غزہ کے مسلمانوں کی ایمانی قوت سے خائف

گلبرگہ 29 مارچ : سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے کہا ہے کہ رمضان مسلمانوں کیلئے باطل پر غالب آنے کی تربیت کا مہینہ ہے لیکن ہم نے اس انقلابی مہینے کو کھانے پینے کا مہینہ بنا لیا ہے وہ آج نماز جمعہ سے قبل مسجد ہاجرہ گیسودداز کالونی نیا محلہ گلبرگہ میں موجودہ حالات میں جنگ بدر کا پیغام کے زیر عنوان خطاب کررہے تھے عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں روزے نماز تراویح زکوٰۃ صدقات شب قدر اور قرآن مجید کے فضائل بیان کئے جاتے ہیں لیکن رمضان المبارک میں پیش آئے تاریخ کا رخ موڑنے والے 2 واقعات جنگ بدر اور فتح مکہ کو یاد نہیں کیا جاتا عزیز اللّٰہ سرمست مزید کہا کہ جنگ بدر اسلام کی پہلی جنگ ہے جس میں مسلمانوں نے بے سروسامانی کے باوجود کفار کے مسلح لشکر کو ایسی شکست دی کہ کفار یہودیوں اور عیسائیوں پر مسلمانوں کی ہیبت طاری ہوگئی غزوہ تبوک میں ایک لاکھ کا لشکر ہونے کے باوجود سوپر پاؤر رومیوں نے 30 ہزار کے مسلمانوں کے لشکر سے مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں دکھائی اور مکہ فتح کرنے پہنچے اسلامی لشکر کے سامنے کفار مکہ نے کوئی مزاحمت نہیں کی عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ تاریخ میں ایسی متعدد جنگیں ہوئیں جن میں 30 فیصد مسلمانوں نے 70 فیصد کے لشکر کا مقابلہ کیا اور فتح حاصل کی تازہ مثال افغانستان کی ہے جس نے دنیا کی 2 سوپر پاؤر ایٹمی طاقتوں روس امریکہ اور ان کے 22 اتحادیوں کو شکست دی عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ آج غزہ کے مسلمان جنگ بدر کی یادیں تازہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو 57 اسلامی ممالک کا کوئی خوف نہیں ہے اسے صرف غزہ کے مسلمانوں کا خوف ہے کیونکہ ان کا ایمان تازہ ہے اسرائیل نے اب تک پہلی اور دوسری جنگ عظیم سے بھی زیادہ بارود غزہ میں برسایا ہے اس کے باوجود وہ مرد و خواتین تو کیا بچوں کے ایمان کو تک متزلزل نہیں کرسکا عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں اپنے ایمان کو تازہ کرنے کی ضرورت ہے اور روزوں سے ایمان میں تازگی پیدا ہوتی اور یہی روزہ کا اصل مقصد ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان کبھی دنیاوی طاقتوں سے خوفزدہ نہیں ہوتا کیونکہ اللّٰہ نے باطل کے مقابلے میں اس کی مدد اور نصرت کا وعدہ فرمایا ہے یہ ہمارا ایمان ہے کہ اللّٰہ کا وعدہ سچا ہے اور غازہ کے مسلمانوں کیلئے بھی اللّٰہ کی مدد ضرور آئے گی عزیز اللّٰہ سرمست نے جنگ بدر اور جنگ خیبر کے ذریعے کفار مکہ اور خیبر کے یہودیوں کی معاشی ناکہ بندی کرنے کی حضور اکرم کی کامیاب حکمت عملی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ زمانے میں مسلمان اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اسرائیل کیخلاف معاشی جنگ کا حصہ بن سکتے ہیں اس موقع پر حاجی عبدالرشید صدر انتظامی کمیٹی مسجد ہاجرہ مولانا حافظ و قاری محمد معین الدین خطیب و امام مسجد حاجرہ سینئر صحافی حامد اکمل مبین احمد زخم صحافی جواد میر صحافی کے علاوہ تین منزلہ مسجد ہاجرہ میں مصلیان کی کثیر تعداد موجود تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *