درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ پر حاضری اورکانگریسی قائیدین و سجادہ نشین صاحب سے ملاقات

گلبرگہ 29مارچ: حقہ پارلیمینٹ گلبرگہ کے لئے کانگریس کے نامزد امیدوار مسٹررادھا کرشن دوڈمنی اپنی نامزدگی کے بعد 28مارچ کوپہلی بار گلبرگہ پہنچے۔مسٹر رادھا کرشنن صدر ٓل انڈیا کانگریس کمیٹی مسٹر ملیکارجن کھرگے کے داماد ہیں۔ نگریشور اسکول نہرو گنج گلبرگہ میں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ نگریشور مندر سے ایک شاندار جلوس نکالا گیا جس میں بائیک ریالی بھی شامل تھی۔ اس جلوس میں کانگریسی امیدوار مسٹر رادھا کرشنا دوڈ منی کے ساتھ ضلع انچارج وزیر گلبرگہ مسٹر پریانک کھرگے، وزیر طبی تعلیم کرناٹک ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل رکن اسمبلی گلبرگہ جنوبی مسٹر الم پربھو پاٹل۔ رکن اسمبلی گلبرگہ شمالی محترمہ کنیز فاطمہ،فراز الاسلام صدر صدضلع کانگریس کمیٹی انجنئیر جگ دیو گتہ دار، رکن قانون ساز کونسل مسٹر تپنا کمکنور، مسٹر مظہر عالم خان صدر نشین کلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی اور اور دیگر کئی ایک کانگریسی قائیدین و کارکنان اور عام شہریان شریک تھے۔
مسٹر رادھا کرشنن گلبرگہ پہنچنے پر درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز پر حاضری دی اس موقع پر ڈاکٹڑ سید مصطفی حسینی صاحب قبلہ ڈائیریکٹر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی نے ان کا ستقبال کیا۔اس موقع پر کانگریسی قائیدین ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل، الم پربھو پاٹل، فراز الاسلام، حضرت سید شاہ تقی اللہ حسینی ایڈیٹر ان چیف کے بی این ٹائیمس، خسرو جاگیر دار کارپوریٹر اور بے شمار قائیدین موجود تھے۔ مسٹر ادھا کرشنن نے صدر صوفہ حولی دیوڑھی شریف پہنچ کر تقدس مآب حضرت سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہنشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ سے ملاقات کا شرف حاصل کیا اور ان کی گل وپوشی و شال پوشی کے ساتھ ان سے دعائیں لیں۔حضرت سید شاہ خسرو حسینی نے بھی گلبرگہ پارلیمانی نشست کے امیدوار مسٹر رادھا کرشن کے علاوہ دیگر تمام معزز قائیدین کی گل پوشی و شال پوشی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *