علما ائمہ خطبا قائدین عمائدین اداروں تنظیموں سے ملی کونسل ضلع گلبرگہ کی اپیل

گلبرگہ 18 اپریل : آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ کے عہدیداران نے عامتہ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ ملک اور ملت کے موجودہ حالات کے پیش نظر لوک سبھا الیکشن 2024 میں مکمل اتحاد کے ساتھ صد فیصد پولنگ کو یقینی بنائیں مولانا محمد غوث الدین قاسمی صدر آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ مولانا جاوید عالم قاسمی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست جنرل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ مولانا محمد شفیق احمد قاسمی سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ لوک سبھا الیکشن 2024 کیلئے حلقہ لوک سبھا گلبرگہ میں 7 مئی کو ووٹنگ مقرر ہے یہ الیکشن ملک کے تمام شہریوں باالخصوص مسلمانوں کیلئے غیر معمولی اہمیت کا متحمل ہے اس الیکشن کے نتائج پر ملک کی آزادی اور دستور کی بقا کا انحصار ہے اس لئے اس الیکشن کو نہایت سنجیدگی سے لینے اور اپنے ووٹوں کا دانشمندی اور اتحاد کے ساتھ صد فیصد استعمال کرنے کی ضرورت ہے اخباری بیان میں گلبرگہ شہر اور ضلع کے تمام علما ائمہ خطبا قائدین عمائدین دانشوران دینی ملی سیاسی سماجی اداروں اور تنظیموں کے ذمہ داران سماجی کارکنان سے درخواست کی گئی ہے کہ صد فیصد ووٹنگ کو یقینی بنانے کی بھرپور سعی کی جائے اور اس سلسلہ میں عوامی بیداری لائی جائے 19 اپریل 26 اپریل اور 3 مئی کو جمعہ کے مواقع پر آئمہ و خطبا اردو خطابات میں موجودہ حالات میں ووٹ کی اہمیت اور صد فیصد ووٹنگ کی ضرورت پر خطاب کرتے ہوئے عامتہ المسلمین میں بیداری لائیں آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ کے عہدیداران مولانا محمد غوث الدین قاسمی مولانا جاوید عالم قاسمی عزیز اللّٰہ سرمست مولانا شفیق احمد قاسمی نے مشترکہ اخباری بیان میں عامتہ المسلمین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات اور وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنے گھر کے تمام افراد کے ساتھ صبح کے ابتدائی اوقات میں جاکر ووٹ ڈالیں ووٹر آئی ڈی کارڈ ضرور ساتھ لے جائیں ووٹر آئی ڈی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں آدھار کارڈ پیان کارڈ پاسپورٹ ڈرائیونگ لائسنس یا بینک پاس بک دکھا کر ووٹ ڈالا جاسکتا ہے اخباری بیان میں تمام سیاسی سماجی ملی کارکنان اور نوجوانوں سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں اور محلوں میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے کیلئے ترغیب دلائیں اور ایک ایک ووٹ کو ضائع ہونے سے بچائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *